Maktaba Wahhabi

49 - 226
کیا گیا ہے، لہٰذا حج کرو۔“ ایک آدمی نے پوچھا ”یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا ہر سال حج کریں؟“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے، حتّٰی کہ صحابی نے تین مرتبہ یہی سوال کیا۔ تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اگر میں ہاں کہہ دیتا تو تم پر ہر سال حج کرنا فرض ہو جاتا اور تم یہ نہ کر سکتے۔ “پھر فرمایا ”جو چیز میں تم کو بتانا چھوڑ دوں اس بارے میں تم بھی مجھ سے سوال نہ کیا کرو، تم سے پہلے لوگ اپنے انبیاء سے زیادہ سوال کرنے اور ان سے اختلاف کرنے کی وجہ سے ہی ہلاک ہوئے، لہٰذا جب میں تمہیں کسی بات کا حکم دوں تو حسب استطاعت اس پر عمل کرو اور جب کسی چیز سے منع کروں تو رک جاؤ (سوال جواب مت دیا کرو)۔“ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔
Flag Counter