Maktaba Wahhabi

180 - 226
فدیہ نہیں۔ وضاحت: حدیث مسئلہ نمبر 36کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ مسئلہ 371: بچپن میں حج کرنے والے بچوں کو بلوغت کے بعد حج فرض ہونے پر دوبارہ حج کرنا چاہئے۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا قَالَ: قَالَ النَّبِیُّ صلی اللّٰهُ علیہ وسلم (( اَیُّمَا صَبِیٍّ حَجَّ ثُمََّ بَلَغَ الْحِنْثَ فَعَلَیْہِ اَنْ یَّحُجَّ حَجَّۃً اُخْرٰیَ وَاَیُّمَا عَبْدٍ ثُمَّ اُعْتِقَ فَعَلَیْہِ اَنَّ یَّحُجَّ حَجَّۃً اُخْرٰی ))رَوَاہُ الطَّبْرَانِیُّ[1] حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جو بچہ حج کرے پھر بالغ ہو جائے تو (استطاعت ملنے پر) اسے دوبارہ حج کرنا چاہئے اور جس غلام نے حج کیا پھر آزاد کیا گیا‘ تو اسے(استطاعت ملنے پر) دوبارہ حج کرنا چاہئے۔‘‘ اسے طبرانی نے روایت کیا ہے۔
Flag Counter