Maktaba Wahhabi

165 - 226
اَلْحَـــــلْقُ وَالتَّقْصِـــــــیْرُ سرمنڈوانے اور بال کٹوانے کے مسائل مسئلہ 319: 10 ذی الحجہ کو قربانی کے بعد سرمنڈوانا یا سر کے بال کٹوانا واجب ہے۔ مسئلہ 320: پہلے سر کا دایاں حصہ پھربایاں حصہ منڈوانا مستحب ہے۔ وضاحت: 1. حدیث مسئلہ نمبر 282 کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔2. حلق یا تقصیر ترک کرنے پر ایک دم (مکہ یا منیٰ میں) دینا واجب ہے۔ مسئلہ 321: اگرکسی عذر یا بھول چوک یا لاعلمی کی وجہ سے قربانی سے پہلے حجامت کروالی جائے تو کوئی حرج نہیں۔ وضاحت: 1. حدیث مسئلہ نمبر 283 کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ مسئلہ 322: حلق یا تقصیر کے وقت اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی مَا ھَدَانَا وَاَنْعَمَ عَلَیْنَا اَللّٰھُمَّ ھٰذِہٖ نَاصِیَتِیْ بِیْدِکْ کے الفاظ سنت سے ثابت نہیں۔ مسئلہ 323: خواتین کو انگشت بھر بال خود یا کسی محرم سے کٹوانے چاہئیں۔ مسئلہ 324: خواتین کے لئے سر کے سارے بال منڈوانا یا کٹوانا منع ہے۔ وضاحت: 1. حدیث مسئلہ نمبر 371 کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔2. بال کٹواتے ہوئے خواتین کو پردے کا اہتمام ضرور کرنا چاہئے۔ مسئلہ 325: سر کے مختلف حصوں سے تھوڑے تھوڑے بال کاٹ کر احرام اتارنا سنت سے ثابت نہیں۔ مسئلہ 326: حلق یا تقصیر کے لئے قبلہ رو بیٹھنا سنت سے ثابت نہیں۔
Flag Counter