Maktaba Wahhabi

201 - 226
11. ہجوم کے باوجود درودو سلام پڑھنے کے لئے قبر پر آنا۔ 12. دعاء کرتے ہوئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو وسیلہ بنانا۔ 13. یہ عقیدہ رکھنا جس طرح رسول صلی اللہ علیہ وسلم اپنی حیات طیبہ میں ہماری گزارشات سنتے تھے اب بھی اسی طرح ہماری گزار شات سن رہے ہیں۔ 14. یہ عقیدہ رکھنا کہ درود و سلام کے لئے حاضر ہونے والوں کے احوال‘ اعمال اور نیتوں کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم جانتے ہیں۔ 15. یہ عقیدہ رکھنا کہ قبر مبارک کے قریب کھڑے ہو کر مانگی گئی دعاء ضرور قبول ہو گی۔ 16. قبر مبارک کی زیارت کے بعد الٹے پاؤں واپس پلٹنا۔ 17. مدینہ منورہ جانے والوں کے ذریعے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام بھجوانا۔ 18. رجب‘ شعبان یا رمضان میں قبر مبارک کی زیارت کا خصوصی اہتمام کرنا۔ 19. قبر مبارک پر اعتکاف کرنا یا قبر کا طواف کرنا۔ 20. قبر مبارک کے سامنے نماز کی طرح ہاتھ باندھ کر بے حس و حرکت کھڑے ہونا۔ 21. بارش کے بعد قبر مبارک کے سبز گنبد سے گرنے والے قطروں کو تبرک کے طور پر جمع کرنا۔ 22. قبر مبارک کی طرف رخ کر کے نماز پڑھنا۔
Flag Counter