Maktaba Wahhabi

176 - 226
حَجُّ النِّسَــــــــــاءِ خواتین کا حج مسئلہ 354: عورت اگر خود مالدار ہو تو اس پر حج فرض ہے ورنہ نہیں۔ وضاحت: حدیث مسئلہ نمبر 37کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ مسئلہ 355: خواتین پر حج فرض ہونے کے لئے مالی استطاعت کے علاوہ محرم کا ساتھ ہونا بھی شرط ہے۔ وضاحت: حدیث مسئلہ نمبر 37کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ مسئلہ 356: کسی عورت کا غیر محرم مرد کو محرم بنا کر حج کرنا سنت سے ثابت نہیں۔ مسئلہ 357: جس عورت کا خاوند فوت ہو جائے‘ اسے دوران عدت حج کا سفر کرنا منع ہے۔ وضاحت: حدیث مسئلہ نمبر 40کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ مسئلہ 358: کسی عورت کا محرم کے بغیر خواتین کے گروپ میں شریک ہو کر حج کا سفر کرنا سنت سے ثابت نہیں۔ مسئلہ 359: خواتین کو حج کا ثواب جہاد کے برابر ملتا ہے۔ وضاحت: حدیث مسئلہ نمبر 7کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ مسئلہ 360: حج یا عمرہ کے لئے آنے والی خواتین کو احرام باندھنے کے لئے حالت حیض یا نفاس میں بھی غسل کرنا چاہئے بشرطیکہ بیماری کا خوف نہ ہو۔ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا قَالَتْ: نُفِسَتْ اَسَمآئُ بِنْتُ عُمَیْسٍ بِمُحَمَّدِ بْنِ اَبِیْ بَکْرٍ
Flag Counter