Maktaba Wahhabi

58 - 226
أَلْحَجُّ وَالْعُمْرَةُ فِیْ ضَوْءِ الْقُرْآنِ حج اور عمرہ قرآن مجید کی روشنی میں مسئلہ 16:استطاعت رکھنے والوں پر حج ادا کرنا فرض ہے۔ ﴿ وَ لِلّٰہِ عَلَی النَّاسِ حِجُّ الْبَیْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ اِلَیْہِ سَبِیْلاً وَ مَنْ کَفَرَ فَاِنَّ اللّٰہَ غَنِیٌّ عَنِ الْعٰلَمِیْنَ ﴾(97:3) ”لوگوں پر اللہ تعالیٰ کا حق ہے کہ جو اس کے گھر تک پہنچنے کی استطاعت رکھتا ہو، وہ اس گھر کا حج کرے اور جو شخص اس کے حکم کی پیروی سے انکار کرے ، اسے معلوم ہونا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ تمام دنیا والوں سے بے نیاز ہے۔“ (سورة آلعمران ، آیت نمبر97) مسئلہ 17:حج کے مہینے اللہ تعالیٰ کی طرف سے مقرر کئے گئے ہیں۔ مسئلہ 18:حج کے دوران شہوانی افعال ،لڑائی جھگڑا اور دیگر تمام گناہ کے کام حرام ہیں۔ مسئلہ 19:قرض لے کر یا مانگ کر حج ادا کرنا جائز نہیں۔ ﴿ اَلْحَجُّ اَشْہُرٌ مَّعْلُوْمَاتٌ فَمَنْ فَرَضَ فِیْہِنَّ الْحَجَّ فَلاَ رَفَثَ وَلاَ فُسُوْقَ وَ لاَ جِدَالَ فِی الْحَجِّ وَ مَا تَفْعَلُوْا مِنْ خَیْرٍ یَّعْلَمْہُ اللّٰہُ وَ تَزَوَّدُوْا فَاِنَّ خَیْرَ الزَّادِ التَّقْوٰی وَ اتَّقُوْنِ یَآ اُوْلِی الْاَلْبَابِ ﴾(197:2) ”حج کے مہینے سب کو معلوم ہیں، جو شخص ان مہینوں میں حج کی نیت کرے اسے خبردار رہنا چاہئے کہ حج کے دوران اس سے کوئی شہوانی فعل ، کوئی گناہ، کوئی لڑائی جھگڑے کی بات سرزد نہ ہو او رجو نیک عمل کرے، وہ
Flag Counter