Maktaba Wahhabi

126 - 226
13 حجر اسود کو ہجوم کے باعث چھو نہ سکنے کی صورت میں دور سے اشارہ کرنے کے بعد ہاتھ کو چومنا۔ 14 حجر اسود کو بوسہ دینے کے لئے امام سے پہلے سلام پھیر دینا۔ 15 حجر اسود کا بوسہ لیتے وقت آواز نکالنا۔ 16 دوران طواف پہلے‘ دوسرے‘ تیسرے‘ چوتھے‘ پانچویں‘ چھٹے اور ساتویں چکر میں الگ الگ مخصوص دعاؤں کا اہتمام کرنا۔ 17 طواف عمرہ کے سارے چکروں میں رمل کرنا۔ 18 حجر اسود کے سامنے فرش پر سیاہ پتھر کی لائین پر ہی طواف کی دو رکعت نماز ادا کرنا۔ 19 حجر اسود یا بیت اللہ شریف یا غلاف کعبہ کو چھو کر اپنے جسم پر ملنا اور یہ عقیدہ رکھنا کہ اس سے شفا یا برکت حاصل ہو گی۔ 20 حجر اسود کے سامنے دیر تک استلام کے لئے کھڑے رہنا اور بار بار رفع یدین کی طرح ہاتھ بلند کرنا اور بار بار بسم اللہ‘ اللہ اکبر کہنا۔ 21 دوران طواف‘ مطوف (طواف کرانے والے) کا باآواز بلند دعائیں مانگنا اور حجاج کے گروپ کا پیچھے پیچھے بلند آواز سے اس کا اعادہ کرنا۔ 22 ہجوم کے وقت مقام ابراہیم کے نزدیک نماز طواف ادا کرنے کے لئے مزاحمت کرنا۔
Flag Counter