Maktaba Wahhabi

127 - 226
عَلَی الْحَاجِّ کَمْ طَوَافًا حاجی پر کتنے طواف واجب ہیں مسئلہ 201: حج افراد ادا کرنے والے شخص (مفرد) کے ذمہ دو طواف واجب ہیں ایک طواف افاضہ دوسرا طواف وداع۔ مسئلہ 202: حج قران ادا کرنے والے شخص (قارن) کے ذمہ تین طواف واجب ہیں ایک عمرہ کا دوسرا حج کا اور تیسرا طواف وداع۔ مسئلہ 203: حج تمتع ادا کرنے والے شخص (متمتع) کے ذمہ تین طواف واجب ہیں۔ پہلا طواف عمرہ کا،دوسرا طواف حج کا جو کہ طواف زیارت کہلائے گا اور تیسرا طواف وداع۔ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا زَوْجَ النَّبِیِّ قَالَتْ خَرَجْنَا مَعَ النَّبِیِّ ا فِیْ حَجَّۃِ الْوَدَاعِ فَاَہْلَلْنَا بِعُمْرَۃٍ…فَطَافَ الَّذِیْنَ اَہَلُّوْا بِالْعُمْرَۃِ بِالْبَیْتِ وَبَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃَ ثُمَّ حَلُّوْا ثُمَّ طَافُوْا طَوَافًا آخَرَ بَعْدَ اَنْ رَجَعُوْا مِنْ مِنٰی وَاَمَّا الَّذِیْنَ جَمَعُوْا بَیْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَۃِ فَاِنَّمَا طَافُوْا طَوَافًا وَاحِدًا۔رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[1] حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ سے روایت ہے کہ ہم حجۃ الوداع میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ (مدینہ منورہ) سے نکلے ہم نے عمرہ کااحرام باندھا تھا۔ پھر جن لوگوں نے عمرہ کا احرام باندھا تھا انہوں نے بیت اللہ شریف کا طواف (یعنی طواف عمرہ) ادا کیا‘ صفا اور مروہ کی سعی کی پھر احرام کھول دیا۔ پھر (ایام حج میں10 ذی الحجہ کو) منیٰ سے (واپس) مکہ آکر پھر طواف (یعنی طواف حج) ادا کیا جن لوگوں نے عمرہ اور حج کا اکٹھا احرام باندھا (یعنی قارن) انہوں نے ایک ہی طواف زیارت) ادا کیا۔
Flag Counter