Maktaba Wahhabi

195 - 226
عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰهُ عنہ عَنِ النَّبِیِّ ا قَالَ (( مَا بَیْنَ بَیْتِیْ وَمِنْبَرِیْ رَوْضَۃً مِّنْ رِیَاضِ الْجَنَّۃِ وَمِنبَرِی عَلٰی حَوْضِیْ )) رَوَاہُ البُخَارِیُّ[1] حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’میرے حجرے اور منبر کے درمیان والی جگہ جنت کے باغوں میں سے ایک باغ ہے اور میرا منبر میرے حوض پر واقع ہے۔‘‘ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ وضاحت: ریاض الجنۃ کو سفید سنگ مرمر کے ستونوں اور سفید قالینوں سے نمایاں کیا گیا ہے اس جگہ کا دوسرا نام ’’روضہ شریف ‘‘ہے اور جہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک ہے‘ اسے حجرہ شریف کہا جاتا ہے۔ مسئلہ 410: نفاق اور جہنم سے برأت کے لئے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں چالیس نمازیں پوری کرنے کا اہتمام کرنا صحیح احادیث سے ثابت نہیں۔ وضاحت:من صلی فی مسجدی اربعین صلاۃ کتبت لہ براۃ من النار ونجاۃ من العذاب وبراۃ من النفاقترجمہ: جس شخص نے میری مسجد میں قضا کئے بغیر (مسلسل) چالیس نمازیں ادا کیں‘ اس کے لئے آگ سے برأ ت ، عذاب سے نجات اور نفاق سے برأ ت لکھی جائے گی) طبرانی کی مذکورہ بالا حدیث اور اسی مضمون کی ترمذی اور ابن ماجہ کی احادیث ضعیف ہیں۔ تفصیل کے لئے ملاحظہ ہو سلسلہ احادیث الضعیفہ والموضوعہ للا لبانی الجزء الاولحدیث نمبر364 مسئلہ 411: مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کے بعد الٹے پاؤں واپس آنا سنت سے ثابت نہیں۔ مسئلہ 412: مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں ہر نماز کے بعد بلند آواز سے اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا رَسوْلَ اللّٰہِ کہنا سنت سے ثابت نہیں۔
Flag Counter