Maktaba Wahhabi

212 - 226
مَسَائِلٌ مُّتَفَــــــــرقَۃٌ متفرق مسائل مسئلہ 435: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ساری حیات طیبہ میں چار عمرے اور ایک حج ادا فرمایا۔ عَنْ قَتَادَۃَ رضی اللّٰهُ عنہ اَنَّ اَنْسًا رضی اللّٰهُ عنہ اَخْبَرَہُ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰهُ علیہ وسلم اِعْتَمَرَ اَرْبَعَ عُمَرٍ کُلُّہُنَّ فِیْ ذِی الْقَعْدَۃِ اِلاَّ الَّتِیْ مَعَ حَجَّتِہٗ عُمْرَۃً مِّنَ الْحَدَیْبِیَۃِ اَوْ زَمَنَ الْحُدَیْبِیَۃِ فِیْ ذِیْ الْقَعْدَۃِ وَعُمْرَۃً مِّنَ الْعَامِ الْمُقْبِلِ فِیْ ذِیْ الْقَعْدَۃِ وَعُمْرَۃً مِنْ جِعْرَانَۃَ حَیْثُ قَسَمَ غَنَائِمَ حُنَیْنٍ فِیْ ذِیْ الْقَعْدَۃِ وَعُمْرَۃً مَعَ حَجَّتِہٖ ۔رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت قتادہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضرت انس رضی اللہ عنہ نے انہیں بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چار عمرے ادا کئے ہیں۔ حج والے عمرے کے سوا باقی سارے عمرے ذوالقعدہ (کے مہینے) میں ادا کئے ہیں ایک عمرہ حدیبیہ سے یا (صلح) حدیبیہ کے موقع پر ذوالقعدہ میں۔ دوسرا اگلے سال ذوالقعدہ میں تیسرا ‘ ذوالقعدہ میں جعرانہ سے جہاں پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ حنین کے مال غنیمت کی تقسیم کی اور چوتھا وہ عمرہ جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (ذوالحجہ میں) اپنے حج کے ساتھ ادا فرمایا۔ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 436: نفلی حج انسان جتنی مرتبہ چاہے ادا کرسکتا ہے۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا اَنَّ الْاَقْرَعَ بْنَ حَابِسٍ رضی اللّٰهُ عنہ سَاَلَ النَّبِیَّ صلی اللّٰهُ علیہ وسلم فَقَالَ یَا رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰهُ علیہ وسلم أَلْحَجُّ فِیْ کُلِّ سَنَۃٍ اَوْ مَرَّۃً وَاحِدَۃٍ ؟قَالَ (( بَلْ مَرَّۃً وَاحِدَۃً فَمَنِ اسْتَطَاعَ فَتَطَوَّعَ )) رَوَاہُ ابْنِ مَاجَۃَ[2] (صحیح) حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ حضرت اقرع بن حابس رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
Flag Counter