Maktaba Wahhabi

193 - 226
زِیَارَۃُ مَسْجِدِ النَّبِیِّ صلی اللّٰهُ علیہ وسلم زیارت مسجدنبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے مسائل مسئلہ 405: مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کرنے اور اس میں نماز پڑھ کر زیادہ اجرو ثواب حاصل کرنے کی نیت سے مدینہ کا سفر کرنا مسنون ہے۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰهُ عنہ یَبْلُغُ بِہِ النَّبِیَّ صلی اللّٰهُ علیہ وسلم (( لاَ تُشَدُّ الرِّحَالُ اِلاَّ اِلٰی ثَلاَثَۃِ مَسَاجِدَ مَسْجِدِیْ ہٰذَا وَمَسْجِدِ الْحَرَامَ وَمَسْجِدِ الْاَقْصٰی )) رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں ’’تین مساجد کے علاوہ کسی دوسری مسجد کا (زیادہ ثواب حاصل کرنے کی نیت سے )سفر اختیار نہ کیا جائیپ مسجد نبوی2. مسجد حرام اور3. مسجد اقصیٰ۔‘‘ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 406: مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں نماز کا ثواب مسجد حرام کے علاوہ باقی تمام مساجد سے ہزار گناہ زیادہ ہے۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا عَنِ النَّبِیِّ ا قَالَ (( صَلاَۃٌ فِیْ مَسْجِدِیْ ہٰذَا اَفْضَلُ مِنْ اَلْفِ صَلاَۃٍ فِیْمَا سِوَاہُ اِلاَّ الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ )) رَوَاہُ مُسْلِمٌ[2] حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’میری اس مسجد میں نماز کا ثواب باقی مساجد کے مقابلے میں ہزار گنا زیادہ ہے سوائے مسجد حرام کے۔‘‘ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 407: مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں داخل ہوتے اور نکلتے وقت عام مساجد کی دعا مانگنا مسنون ہے۔
Flag Counter