Maktaba Wahhabi

174 - 226
طَوَافُ الْــــــوَدَاعِ طواف وداع مسئلہ 351: حج مکمل کرنے کے بعد مکہ مکرمہ سے رخصت ہونے سے قبل طواف وداع کرنا واجب ہے۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا قَالَ کَانَ النَّاسُ یَنْصَرِفُوْنَ فِیْ کُلِّ وَجْہٍ فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰهُ علیہ وسلم (( لاَ یَنْفِرَنَّ اَحَدٌ حَتّٰی یَکُوْنَ آخِرُ عَہْدِہٖ بِالْبَیْتِ )) رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں لوگ (حج ادا کرنے کے بعد) جدھر چاہتے چلے جاتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’کوئی شخص اس وقت تک نہ جائے جب تک آخر ی بار طواف نہ کرے۔‘‘ اسے مسلم نے روایت کیاہے وضاحت: پطواف وداع ترک کرنے پر ایک دم واجب ہے۔2. 12ذی الحجہ کو طواف وداع ادا کرنیکے بعد منیٰ آکر رمی کرنا درست نہیں3.اہل جدہ یا اہل طائف کا 12 ذی الحجہ کو منیٰ سے ہی جدہ یا طائف اس نیت سے واپس چلے جانا تاکہ ہجوم کم ہونے کے بعد واپس آکر طواف وداع ادا کر لیں گے جائز نہیں۔ ایسا کرنے پر ایک دم واجب ہوگا۔4.طواف وداع صرف اسی وقت ادا کرنا چاہئے جب مکہ مکرمہ سے رخصت ہونے کا ارادہ ہو‘ رات کے وقت طواف وداع کر کے دن کو سفر شروع کرنا درست نہیں۔5.عمرہ ادا کرنے کے بعد طواف وداع کرنا واجب نہیں، مستحب ہے6.مکہ کے لوگ طواف وداع سے مستثنیٰ ہیں۔ مسئلہ 352: حائضہ کو طواف وداع کے بغیر مکہ چھوڑنے کی اجازت ہے۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا قَالَ اُمِرَ النَّاسُ اَنْ یَّکُوْنَ آخِرُ عَہْدِہِمْ بِالْبَیْتِ اِلاَّ
Flag Counter