Maktaba Wahhabi

43 - 226
13 رکن یمانی اور حجر اسود کے درمیان’’ رَبَّنَا اٰتِنَا فِیْ الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّفِیْ الْاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ‘‘ پڑھنا اور باقی طواف میں جو بھی قرآنی یا نبوی دعائیں یاد ہوں وہ پڑھنا۔ (مسئلہ نمبر 175) 14. ایک طواف کے لئے سات چکر پورے کرنا۔ (مسئلہ نمبر 161) 15. سات چکر پورے کرنے کے بعد وَاتَّخِذُوْا مِنْ مَّقَامِ اِبْرَاہِیْمَ مُصَلّٰی[1] پڑھتے ہوئے مقام ابراہیم کی طرف آنا اور وہاں (یا جہاں بھی جگہ ملے) دو رکعت نماز ادا کرنا، پہلی رکعت میں قُلْ یَآٰ اَیُّھَا الْکٰفِرُوْنَ،اور دوسری میں قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اََحَدٌ پڑھنا۔ (مسئلہ نمبر 184،191 ) 16. نماز کے بعد آب زمزم پینا اور کچھ سر پر ڈالنا۔ (مسئلہ نمبر 187) 17. زمزم پینے کے بعد پھر حجر اسود کا استلام کرنا اور سعی کے لئے صفا پہاڑی کی طرف جانا۔ (مسئلہ نمبر 191) 18. صفا پہاڑی پر چڑھتے ہوئے اِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃَ مِنْ شَعَائِرِ اللّٰہِ فَمَنْ حَجَّ الْبَیْتَ اَوِ اعْتَمَرَ فَلاَ جُنَاحَ عَلَیْہِ اَنْ یَّطَّوَّفَ بِھِمَا وَمَنْ تَطَوَّعَ خَیْرًا فَاِنَّ اللّٰہَ شِاکِرٌ عَلِیْمٌ [2] پڑھنا اور پھر یہ الفاظ کہنا اَبْدَئُ بِمَا بَدَئَ اللّٰہُ بِہٖ[3] (مسئلہ نمبر 212) 19. صفا پہاڑی کے اوپر چڑھ کر قبلہ رخ کھڑے ہونا اور تین مرتبہ یہ کلمات کہنا اَللّٰہُ اَکْبَرُ اَللّٰہُ اَکْبَرُ اَللّٰہُ اَکْبَرُ لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لاَ شَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہٗ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ اَنْجَزَ وَعْدَہٗ وَنَصَرَ عَبْدَہٗ وَھَزَمَ الْاَحْزَابَ وَحْدَہٗ [4] اور درمیان میں دعائیں مانگنا۔ (مسئلہ نمبر 211، 212) 20. صفا سے سعی کا آغاز کر کے مروہ پہاڑی پر جانا اور وہی عمل دہرانا جو اوپر نمبر 18 اور19 میں دیا گیا ہے۔(مسئلہ نمبر 215)
Flag Counter