Maktaba Wahhabi

35 - 226
6. صحتمند ہونا 7.راستہ کا پر امن ہونا 8.حکومت کی طرف سے رکاوٹ نہ ہونا۔ عورتوں کے لئے مذکورہ بالا آٹھ (8) شرائط کے علاوہ مزید دو شرطیں یہ ہیں۔ 1.محرم کا ساتھ ہونا 2.حالت عدت میں نہ ہونا۔ میقات میقات مکانی (ا) آفاقی: یعنی میقات سے باہر مقیم لوگوں کے لئے‘ حج اور عمرہ دونوں کے لئے میقات درج ذیل ہیں۔ ¤ ذی الحلیفہ: برائے اہل مدینہ ¤ یلملم: برائے اہل یمن‘ ہندوستان و پاکستان وغیرہ ¤ حجفہ: برائے اہل مصر و شام ¤ قرن المنازل یا سیل کبیر: برائے نجدوطائف ¤ ذات عرق: برائے اہل عراق۔ (ب)اہل حل، یعنی حدود حرم سے باہر اور میقات کے اندر رہنے والے لوگوں کے لئے‘ عمرہ اور حج دونوں کے لئے اپنی رہائش گاہ میقات ہے۔ (ج)اہل حرم،یعنی حدود حرم کے اندر مقیم لوگوں کے لئے عمرہ کے لئے حدود حرم سے باہر کوئی جگہ تنعیم یا جعرانہ اور حج کے لئے اپنی رہائش گاہ میقات ہے۔ میقات زمانی (ا) عمرہ کے لئے سارا سال ۔ (ب)حج کے لئے شوال‘ ذی القعدہ اور ذی الحجہ۔ تین ماہ۔
Flag Counter