Maktaba Wahhabi

131 - 226
اور مروہ اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے ہیں۔‘‘ میں (سعی کی) ابتداء اسی (پہاڑی) سے کرتا ہوں جس (کے ذکر) سے اللہ تعالیٰ نے (قرآن مجید میں) ابتداء کی۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سعی کی ابتداء صفا سے کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم صفا پہاڑی کی اتنی بلندی پر چڑھے کہ بیت اللہ شریف نظر آگیا۔ پھر قبلہ رخ ہوئے اور اللہ تعالیٰ کی توحید اور تکبیر (ان الفاظ میں) بیان فرمائی ’’اللہ کے سوا کوئی الہ نہیں وہ اکیلا ہے‘ اس کا کوئی شریک نہیں بادشاہی اور حمد اسی کے لئے ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ اللہ کے سوا کوئی الہ نہیں وہ اکیلا ہے اس نے اپنا وعدہ پورا کیا۔ اپنے بندے کی مدد فرمائی اور تمام لشکروں کو تنہا شکست دی۔‘‘ پھر اس کے درمیان دعا فرمائی۔ یہ عمل آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ دہرایا۔ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ وضاحت: لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗوَحَزَمَ الْاَحْزَابَ وَحْدَہٗ کہنے کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو دعائیں مانگیں ان کا ذکر احادیث میں نہیں ملتا۔ واللہ اعلم بالصواب۔ مسئلہ 213: صفا پہاڑی پر دعا مانگنے سے پہلے تکبیر تحریمہ کی طرح ہاتھ بلند کرنا سنت سے ثابت نہیں۔ مسئلہ 214: صفا پہاڑی سے اتر کر مروہ کی طرف آتے ہوئے سبز رنگ کے ستونوں کے درمیان تیز تیز چلنا چاہئے۔ مسئلہ 215: مروہ پہاڑی پر چڑھتے ہوئے اور چڑھنے کے بعد وہی عمل دہرانا چاہئے جو صفا پر کیا تھا۔ عَنْ جَابِرِ ابْنِ عَبْدِاللّٰہِ رضی اللّٰهُ عنہ فِیْ قِصَّۃِ حَجَّۃِ الْوَدَاعِ قَالَ …ثُمَّ نَزَلَ اِلَی الْمَرْوَۃِ حَتّٰی اِذَا انْصَبَّّتْ قَدَمَاہُ فِیْ بَطْنِ الْوَادِیْ سَعٰی حَتَّی اِذَا صَعِدَتَا مَشٰی حَتّٰی اَتَی الْمَرْوَۃَ فَفَعَلَ عَلَی الْمَرْوَِۃِ کَمَا فَعَلَ عَلَی الصَّفَا…اَلْحَدِیْثِ ۔رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ حجۃ الوداع کا بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم صفا سے اترے اور مروہ کی طرف آئے جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدم مبارک نشیبی جگہ تک پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم دوڑے۔ یہاں تک کہ جب آپ کے دونوں قدم مبارک (نشیبی جگہ سے) اوپر چڑھنے لگے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم عام چال چلنے لگے حتی کہ مروہ تک پہنچ گئے اور وہاں وہ کچھ کیا جو صفا پر کیا تھا۔ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔
Flag Counter