Maktaba Wahhabi

96 - 114
‘’نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز پڑھنے لگتے تو سیدھے کھڑے ہو جاتے،اور دونوں ہاتھ اٹھاتے،یہاں تک کہ انھیں اپنے کندھوں کے برابر تک لے جاتے۔‘‘ ایسے ہی بخاری و مسلم شریف اور دیگر کتب ِحدیث میں حضرت ابن ِعمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں حضرت نافع رحمہ اللہ کا بیان ہے : ((کَانَ اِذَادَخَلَ فِيْالصَّلٰوۃِکَبَّرَوَرَفَعَ یَدَیْہِ))۔ ’’وہ جب نماز شروع کرتے تو تکبیرِ تحریمہ کہتے اور رفع یدین کرتے تھے۔‘‘ آگے چل کر صحیح بخاری میں ہی لکھا ہے : ((وَرَفَعَ ذٰلِکَ ابْنُ عُمَرَالِیٰ النَّبِيِّصلي اللّٰه عليه وسلم ))۔ [1] ’’حضرت ابن ِعمر رضی اللہ عنہما نے اپنے اس فعل کی بنیاد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا عملِ مبارک قرار دیا ہے۔‘‘ صحیح بخاری اور دیگر کتب ِحدیث میں حضرت ابن ِعمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں : ((رَأَیْتُ النَّبِيَّ صلي اللّٰه عليه وسلم اِفْتَتَحَ التَّکْبِیْرَ فِيْ الصَّلٰـوۃِ،فَرَفَعَ یَدَیْہِ حِیْنَ یُکَبِّرُحَتّٰی یَجْعَلَھُمَا حَذْوَ مَنْکِبَیْہِ))۔ [2] ’’میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تکبیرِ تحریمہ سے نماز کا آغاز کیا اور تکبیر کہتے وقت اپنے ہاتھوں کو اپنے کندھوں کے برابر تک اٹھایا۔‘‘ صحیح بخاری ومسلم اور دیگر کتب ِ حدیث میں حضرت مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ کے بارے میں مروی ہے :
Flag Counter