Maktaba Wahhabi

58 - 114
اثرِ سادس : نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے راوی ٔرفع یدین حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی مرفوع حدیث بیان کی جاچکی ہے،جبکہ خود ان کے اپنے عمل کے بارے میں عاصم رحمہ اللہ الاحول بیان کرتے ہیں : (( رَأَیْتُ أَنَسَ بْنَ مَاِلکٍ رضی اللّٰه عنہ اِذَا افْتَتَحَ الصَّلوٰۃَ کَبَّرَ وَرَفَعَ یَدَیْہِ وَیَرْفَعُ کُلَّمَا رَکَعَ وَ رَفَعَ رَأْسَہٗ مِنَ الرُّکُوْعِ))۔ [1] ‘’میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ نماز شروع کرتے وقت اللّٰہُ أَکْبَر کہتے اور رفع یدین کرتے اور رکوع جاتے اور رکوع سے سر اٹھاتے وقت بھی رفع یدین کرتے تھے۔‘‘ اثر ِ سابع : نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے راوی ٔ رفع یدین حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی مرفوع حدیث بھی ذکر کی جاچکی ہے،جبکہ ان کے اپنے عمل کے بارے میں جزء امام بخاری میں عبد الرحمن اعرج رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں : (( أَنَّہٗ کَانَ اِِذَا کَبَّرَ رَفَعَ یَدَیْہِ وَاِذَا رَکَعَ وَاِذَا رَفَعَ رَأْسَہٗ مِنَ الرُّکُوْعِ))۔ [2] ’’وہ تکبیرِ تحریمہ کے وقت رفع یدین کرتے اور رکوع جاتے اور رُکوع سے سر اٹھاتے وقت بھی رفع یدین کرتے تھے۔‘‘ اسی سلسلہ میں اس سے ملتا جلتا ایک اثر جزء امام بخاری میں ہی امام عطاء رحمہ اللہ سے بھی مروی ہے،جس میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے رفع یدین کرنے کا ذکر ہے۔ [3]
Flag Counter