Maktaba Wahhabi

68 - 114
اثر ِ حضرت نعمان بن ابی عیاش رحمہ اللہ : اسی طرح جزء رفع الیدین امام بخاری اور مسند الامامرحمہ اللہ میں حضرت نعمان بن ابی عیاشرحمہ اللہ کا اثر ابن ِ عجلان رحمہ اللہ نے بیان کیا ہے،جس میں وہ فرماتے ہیں : ( لِکُلِّ شَيْئٍ زِیْنَۃٌ،وَزِیْنَۃُ الصَّلوٰۃِ أَنْ تَرْفَعَ یَدَیْکَ اِذَا کَبَّرْتَ وَ اِذَا رَکَعْتَ وَاِذَا رَفَعْتَ رَأْسَکَ مِنَ الرُّکُوْعِ)۔ [1] ہر چیز کی کوئی نہ کوئی زینت ہوتی ہے،اور نماز کی زینت یہ ہے کہ تم تکبیرِ تحریمہ کے ساتھ اور رکوع جاتے وقت اوررُکوع سے سر اُٹھاتے وقت رفع یدین کرو۔ فتح الباری میں حافظ ابن حجررحمہ اللہ نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہماکی طرف یہ قول یوں منسوب کیا ہے: (رَفْعُ الْیَدَیْنِ مِنْ زِیْنَۃِ الصَّلوٰۃِ)۔ ’’رفع یدین کرنا نماز کی زینت ہے۔‘‘ رفع یدین کے نماز کی زینت ہونے والی بات علّامہ ابن عبد البر نے الاستذکار(۱/۱۲۲) میں حضرت شاہ ولی اللہ محدّث دہلوی رحمہ اللہ نے حجّۃ اللّٰه البالغہ (۲/۱۰) میں اور علّامہ عبد الحی ٔ نے التعلیق الممجّد علیٰ مؤطأ امام محمد (ص:۶۹) میں بھی ذکر کی ہے۔ اثر ِ حضرت عُمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ : خلفاء ِ راشدین میں سے پانچویں خلیفہ حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ کے بارے میں علّامہ ابن عبدالبر نے اور امام بخاری رحمہ اللہ نے بھی رفع الیدین سے متعلقہ اپنے جزء میں روایت بیان کی ہے کہ عَمرو بن مہاجر نے کہا :
Flag Counter