Maktaba Wahhabi

54 - 114
آثارِخلفاء راشدین رضی اللہ عنہم اثر ِ اوّل : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے خلیفۂ اول حضرت ابو بکر صدّیق رضی اللہ عنہ سے مروی دو مرفوع احادیث تو پیش کی جا چکی ہیں،جن میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے رکوع سے قبل اور بعد رفع یدین کرنے کا ذکر وارد ہوا ہے۔ جبکہ سنن کبریٰ بیہقی میں خود حضرت ابو بکر صدّیق رضی اللہ عنہ کے بارے میں بھی حضرت عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : (( صَلَّیْتُ خَلْفَ أَبِيْ بَکْرٍ الصِّدِّیْقِ فَکَانَ یَرْفَعُ یَدَیْہِ اِذَا افْتَتَحَ ا الصَّلوٰۃَ وَاِذَا رَکَعَ وَاِذَا رَفَعَ رَأْسَہٗ مِنَ الرُّکُوْعِ))۔ [1] ’’میں نے حضرت ابو بکر الصدّیق رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز پڑھی وہ نماز کے شروع اور رکوع کرتے وقت اور رکوع سے سر اٹھاتے وقت رفع یدین کیا کرتے تھے۔‘‘ اثرِ ثانی : اسی طرح خلیفہ ٔ دوم امیر المؤمنین حضرت عمرِ فاروق رضی اللہ عنہ سے مروی مرفوع حدیث کی طرف اشارہ بھی گزر چکا ہے،اور دار قطنی کی غرائب الامام مالک اورسنن کبریٰ بیہقی میں ان کے بارے میں بھی اسی طرح مروی ہے کہ وہ بھی نمازکے شروع میں اور رکوع سے قبل و بعد رفع یدین کیا کرتے تھے۔[2] حضرت عثمانِ غنی اور حضرت علی مرتضیٰ رضی اللہ عنہما سے بھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا رفع یدین کرنا مروی ہے،جیسا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث ہم ذکر کر چکے ہیں۔ اور
Flag Counter