Maktaba Wahhabi

57 - 114
‘’حضرت ابو قلابہرحمہ اللہ رکوع جاتے اور رکوع سے سر اُٹھاتے وقت رفع یدین کیا کرتے تھے۔‘‘ آگے چل کر وہ بیان کرتے ہیں : (( وَذَکَرَ عَنْ ماَلِکِ بْنِ الْحُوَیْرِثِ ))۔ [1] ‘’اور انھوں نے حضرت مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ سے یہ عمل ذکر کیا ہے۔‘‘ جبکہ صحیح بخاری وصحیح مسلم میں ابو قلابہ رحمہ اللہ بیان فرماتے ہیں : ((أَنَّہٗ رَأَی مَالِکَ بْنَ الْحُوَیْرِثِ اِذَا صَلَّیٰ کَبَّرَ وَ رَفَعَ یَدَیْہِ،وَ اِذَا أَرَادَ أَنْ یَّرْکَعَ رَفَعَ یَدَیْہِ وَاِذَا رَفَعَ رَأْسَہٗ مِنَ الرُّکُوْعِ رَفَعَ یَدَیْہِ))۔ [2] ’’انھوں نے حضرت مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ جب نماز پڑھتے تو اللّٰہُ أَکْبَرکہتے اور رفع یدین کرتے،اور جب رکوع کرنے لگتے تو رفع یدین کرتے اور جب رکوع سے سر اٹھاتے تو بھی رفع یدین کرتے۔‘‘ اثرِ خامس : نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے رفع یدین کی روایت بیان کرنے والے ایک صحابی حضرت ابوحمیدساعدی رضی اللہ عنہ بھی ہیں،اُن سے مروی حدیث تفصیلی تخریج اور حوالوں کے ساتھ ہم ذکر کر چکے ہیں،جس میں بعض کُتبِ حدیث کی رو سے وہ دس صحابۂ کرام کے ما بین نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کا طریقہ بتاتے ہیں۔ اس میں وہ رُکوع سے پہلے اور بعد رفع یدین کر کے بھی دکھلاتے ہیں۔[3]
Flag Counter