Maktaba Wahhabi

67 - 114
سر اُٹھاتے وقت رفع یدین کیا کرتے تھے۔[1] امام ترمذی رحمہ اللہ نے قائلین ِ رفع یدین تابعین میں سے حضرت حسن بصری رحمہ اللہ ،عطاء رحمہ اللہ ،طاؤس رحمہ اللہ ،مجاہد رحمہ اللہ ،نافع،سالم بن عبد اللہ رحمہ اللہ اور سعید بن جبیر رحمہ اللہ رحمہم اللہ کے اسماء گرامی لکھے ہیں۔[2] نماز کی زینت : اس سلسلہ میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کا ارشاد پہلے بھی گزرا ہے : ( رَفْعُ الْیَدَیْنِ مِنْ زِیْنَۃِ الصَّلوٰۃِ )۔ [3] ‘’رفع یدین کرنا نماز کی زینت ہے۔‘‘ اثر ِ حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ : جبکہ امام بیہقی نے اپنی سنن کبری میں اور امام بخاری نے جزء رفع الیدین میں حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ کا بھی ایک اثر بیان کیا ہے،جس میں عبد الملک رحمہ اللہ کہتے ہیں: (سَأَلْتُ سَعِیْْدَ بْنَ جُبَیْرٍ عَنْ رَفْعِ الْیَدَیْنِ فِِِيالصَّلوٰۃِ؟فَقَالَ: ھُوَ شَيْئٌ تُزَیِّنُ بِہٖ صَلوٰتَکَ)۔ [4] میں نے نما ز میں رفع یدین کے بارے میں حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ سے پوچھا تو اُنھوں نے فرمایا : ‘’رفع یدین ایک ایسی چیزہے جس سے تم اپنی نماز کی زینت بڑھاتے ہو۔‘‘
Flag Counter