Maktaba Wahhabi

34 - 198
بے نظیر قدوس کا ہی کام ہو سکتا ہے۔ انبیائے عام میں سے تو کوئی نہ ہوا جس نے اپنی زندگی میں اس قدر شدید مخالفت کے باوجود دس ہزار انسان اپنے ساتھ جمع کر لیے ہوں۔ عبرانی کے اصلی الفاظ پر بحث: آیت زیر بحث کے عبری الفاظ میں ایک لفظ ربوثؔ ہے جس کے معنی ہم نے دس ہزار کیے ہیں۔ یہ لفظ کئی جگہ کتب انبیاء میں استعمال ہوا ہے۔ اس کا مادہ ربث ہے اور معنی دس ہزار دیکھو نجمیا ۷۱:۷ اور ولیم جیٹسن کی عبری انگریزی لغت میں ربوث کے معنی لکھے ہیں: کبھی کبھی ربوث کا آخری ثاگرا کو بھی انہیں معنوں میں استعمال کرتے ہیں، جیسے تواریخ اوّل ۲۹: ۷ غدر ۲۴:۲۱ نجمیا ۶۶:۷ زبور ۱۸:۶۸۔ پس مسیحیوں کا نیا ترجمہ لاکھوں ملائک محض پیشگوئی کو مبہم بنانے کے لئے ہے۔ دوسرا لفظ قودش ہے جس کا ترجمہ اب ملائکہ کر دیا ہے۔ یہ مطلق پاکیزہ اور پاک کے معنی رکھتا ہے۔ اور ہر ایک پاک مقدس شے قوم اور جگہ کے لئے استعمال ہوا ہے۔ مثلاً ’’آدمہ قودش‘‘ خروج ۳:۵ = مقدس سرزمین ’’مقوم ہقودیش ‘‘ احبار ۱۷:۱۵، ۱۴: ۱۳ = مقدس جگہ ’’ہرقادیشی زبور ۶:۲ = میرا مقدس پہاڑ ’’عم قودیش دانیال ۷:۱۲ مقدس لوگ پس جملہ ’’مربیوث قودیش‘‘ کے معنی ازروئے لغت و محاورات بائیبل ’’دس ہزار قدوسیوں کے ساتھ ہیں۔‘‘ اس کے داہنے ہاتھ پر آتشیں شریعت ہے: یہ آیت زیرِ بحث کا اخر حصہ ہے۔ عبری اور عربی دونوں زبانوں میں یمین (داہنے ہاتھ) کا محاورہ برکت، بندگی، حکومت اور طاقت کا اظہار کرتا ہے۔ اس کے داہنے ہاتھ میں شریعت کی آگ ہے۔ یعنی اسے مذہبی جنگ کرنے پڑیں گے۔ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر مسیحیت کا سب سے بڑا اعتراض جہاد اور مذہبی جنگ کرنے کا ہے۔ اس اعتراض کو انبیاء کے صحف نے کبھی یوں رد کیا ہے کہ اس (نبی موعود) کی کمان بدلی سے باہر نہ ہو گی یعنی اس کی جنگ رحمت کی بدلی میں یا رحم مجسم ہو گی
Flag Counter