Maktaba Wahhabi

172 - 198
ایران کے شہنشاہ کسریٰ کے نام خط بھیجا تو اس نے وہ خط پھاڑ کر پھینک دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے لئے بد دعا فرمائی۔ ’’خدایا! اس کے بھی پُرزے پُرزے اڑ جائیں۔‘‘ چنانچہ اسی بددعا کے نتیجہ میں وہ بیٹے کے ہاتھوں قتل ہوا۔ آخر کار دورِ فاروقی میں اس کی سلطنت کی اینٹ سے اینٹ بجا دی گئی۔ [1] یہ چند معجزاتِ نبوی، مُشتے از خردارے، کے طور پر ذکر کئے گئے۔ حقیقت یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پوری حیاتِ مبارک معجزات سے عبارت ہے۔ ؎ حسنِ یوسف علیہ السلام ، دمِ عیسیٰ یدِ بیضا داری آنچہ خوباں ہمہ دارند تو تنہا داری[2] طاہرؔ قریشی کمالِ عبدیّت پیکرِ لازوال عبدیت آپ ہی ہیں کمالِ عبدیّت آپ ہی کے ظہور سے قائم آبروئے مجالِ عبدیّت آپ کے دم سے بن گئی ہے گہر بے حقیقت سفالِ عبدیّت ہو گی آپ کے توسل سے عرش پیما، جمالِ عبدیّت بن گئے آپ عرش کی زینت اللہ اللہ! کمالِ عبدیّت تربیت کی خدا نے کچھ ایسی بن گئے آپ حالِ عبدیّت آپ ہی نے اسے سنبھال لیا ہو رہا تھا زوالِ عبدیّت بن کے رحمت عطا ہوئی ہم کو ذاتِ اقدس مثالِ عبدیّت آپ ہی تو ہیں سرورِ کونین ہاں بفیضِ جلالِ عبدیّت آپ ہی ہیں فقط خدا کی قسم منتہائے کمالِ عبدیّت ہوتا شامل نہ آپ کا جو کرم تھا دگر گوں مآلِ عبدیّت آپ کے فیضِ خلق سے طاہرؔ ہو گئی خوش خصال عبدیّت
Flag Counter