آیات میں سورۂ فاتحہ، آیۃ الکرسی، سورۂ بقرہ کی آخری دو آیتیں ، سورۂ اخلاص اور معوذتین (سورۂ فلق اور سورۂ ناس) شامل ہیں ۔ جیسا کہ جادو کے علاج کی دوسری قسم کے حصہ (ب) اور حصہ (ج) میں نمبر ۱ تا ۱۱ کے تحت گزر چکا ہے۔ یہ کتابت اگر زعفران کی روشنائی کے ساتھ کسی طاہر، پاک چیز (کاغذ وغیرہ) پر ہو تو زیادہ بہتر ہے۔ تیسری قسم: ان اسباب کو بروئے کار لانا جن کے ذریعہ حاسد کی نظر کو دفع کیا جاسکتا ہے۔ اور یہ درج ذیل ہیں : ۱: حاسد کے شر سے اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرنا۔ ۲: اللہ سبحانہ کا تقویٰ اختیار کرنا اور اس کے امر و نہی کی حفاظت کرنا۔ جیسا کہ حدیث میں ارشاد ہے: ’’ اللہ (کے احکام) کی حفاظت کرو، اللہ تمہاری حفاظت |