Maktaba Wahhabi

43 - 260
میں سے ہو یا انسانوں میں سے۔ ‘‘[1] مذکورہ بالا آیات اور سورتوں کو پڑھ کر پانی پر دم کرنے کے بعد مریض اس پانی میں سے تین بار تھوڑا تھوڑا پی لے اور باقی پانی سے غسل کرلے۔ اللہ تعالیٰ نے چاہا تو اس سے مرض دور ہوجائے گا۔ اور اگر یہی عمل دوبار یا اس سے بھی زیادہ بار کرنے کی ضرورت پیش آئے تو ایسا کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ، یہاں تک کہ مرض کا خاتمہ ہوجائے۔ اس عمل کا بار بار تجربہ کیا گیا ہے اور اس کے ذریعے اللہ تعالیٰ نے فائدہ بخشا ہے۔ جس شخص کو جادو وغیرہ کے ذریعے بیوی سے صحبت کرنے سے روک دیا گیا ہو تو یہ عمل اس کے لیے نہایت مفید ہے۔
Flag Counter