’’اے اللہ! میں تجھ سے جنت کا سوال کرتا ہوں اور جہنم سے تیری پناہ چاہتا ہوں ( اس دعا کو تین بار پڑھیں ) ۸۹۔ ((اَللّٰہُمَّ فَقِّہْنِی فِی الدِّیْنِ۔))[1] ’’اے اللہ! مجھے دین کی صحیح سمجھ عطا فرما۔‘‘ ۹۰۔ ((اَللّٰہُمَّ اِنِّی أَعُوذُ بِکَ أَنْ أَشْرِکَ بِکَ وَأَنْا أَعْلَمُ، وَأَسْتَغْفِرُکَ لِمَا لَاأَعْلَمٌ۔))[2] ’’اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں اس بات سے کہ میں جانتے ہوئے تیرے ساتھ شرک کروں ، اور جو گناہ نادانستگی میں ہو گئے ان کی بھی تجھ سے معافی طلب کرتا ہوں ۔‘‘ |