سے تیرہ پناہ طلب کرتے ہیں جس سے تیرے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے تیری پناہ طلب کی ہے، تجھ سے ہی مدد طلب کی جاتی ہے، نیک کاموں کی توفیق دینا تیرا ہی کام ہے، اور تیری توفیق کے بغیر خیر تک پہنچنے اور شر سے بچنے کی طاقت و قوت نہیں ۔‘‘ ۶۵۔ ((اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ أَعُوذُ بِکَ مِنْ شَرِّ سَمْعِی، وَ مِنْ شَرِّ بَصَرِی، وَ مِنْ شَرِّ لِسَانِی، وَ مِنْ شَرِّ قَلْبِی، وَ مِنْ شَرِّ مَنِیِّی۔))[1] ’’اے اللہ! میں اپنے کان کے شر سے، اپنی آنکھ کے شر سے، اپنی زبان کے شر سے، اپنے دل کے شر سے اور اپنی منی (شہوت) کے شر سے تیری پناہ چاہتا ہوں ۔‘‘ |