۵۲۔ ((اَللّٰہُمَّ إِنِّیْ أَعُوْذُبِکَ مِنْ زَوَالِ نِعْمَتِکَ وَتَحَوُّلِ عَافِیَتِکَ وَفُجَائَ ۃِ نِقْمَتِکَ وَجَمِیْعِ سَخَطِکَ)) [1] ’’اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں تیری نعمت کے چھن جانے سے، تیری عطا کردہ عافیت کے پلٹ جانے سے، تیری اچانک گرفت سے اور تیری ہر قسم کی ناراضگی سے۔‘‘ ۵۳۔ ((اَللّٰہُمَّ إِنِّیْ أَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ مَا عَمِلْتُ وَمِنْ شَرِّ مَا لَمْ أَعْمَلْ۔))[2] ’’اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں اس کام کی برائی سے جسے میں کر چکا ہوں اور اس کام کی برائی سے جسے میں نے نہیں کیا ہے۔‘‘ |