وَمِنْ دَعْوَۃٍ لَا یُسْتَجَابُ لَہَا۔))[1] ’’اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں عاجزی، کاہلی، بزدلی، بخل، بڑھاپے اور قبر کے عذاب سے۔ اے اللہ! میرے نفس کو تقویٰ عطا کر دے اور اس کا تزکیہ فرما دے، تو اس کا سب سے بہتر تزکیہ فرمانے والا ہے، اور تو ہی اس کا ولی اور اس کا مالک ہے۔ اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں ایسے علم سے جو نفع نہ دے، اور ایسے دل سے جس میں خشوع نہ ہو، اور ایسے نفس سے جو آسودہ نہ ہو، اور ایسی دعا سے جو مقبول نہ ہو۔‘‘ ۵۱۔ ((اَللّٰہُمَّ اھْدِنِی وَ سَدِّدْنِی، اَللّٰہُمَّ اِنِّی أَسْأَلُکُ الْہُدَی وَا لسَّدَادَ)) [2] ’’اے اللہ! مجھے ہدایت دے اور درستگی عطا کر۔ اے اللہ! میں تجھ سے ہدایت اور درستگی کا سوال کرتا ہوں ۔‘‘ |