وَ اِلَّا تَغْفِرْلِیْ وَ تَرْحَمْنِیْٓ اَکُنْ مِّنَ الْخٰسِرِیْنَo﴾(ہود: ۴۷) ’’اے میرے رب! میں تیری پناہ چاہتا ہوں اس بات سے کہ تجھ سے وہ مانگوں جس کا مجھے علم ہی نہ ہو، اور اگر تو مجھے نہ بخشے گا اور مجھ پر رحم نہ فرمائے گا تو میں نقصان اُٹھانے والوں میں ہو جاؤں گا۔‘‘ ۳۔ ﴿رَبِّ اغْفِرْ لِی وَلِوَالِدَیَّ وَلِمَنْ دَخَلَ بَیْتِیَ مُؤْمِنًا وَّلِلْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَلَا تَزِدِ الظٰلِمِیْنَ اِِلَّا تَبَارًاo﴾ (نوح: ۲۸) ’’اے میرے رب!تو مجھے اور میرے ماں باپ کو اور جو بھی مومن ہو کر میرے گھر میں داخل ہو اس کو اور تمام مومن مردوں اور مومن عورتوں کو بخش دے۔‘‘ |