دوسری حدیث میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تمہارا رب تبارک و تعالیٰ بڑا با حیا اور کرم نواز ہے، جب بندہ اپنے دونوں ہاتھ اُٹھا کر اس سے دعا کرتا ہے تو انہیں خالی لوٹاتے ہوئے اسے شرم آتی ہے۔‘‘[1] نیز فرمایا: ’’جو بھی مسلمان بندہ اللہ سے کوئی ایسی دعا کرتا ہے جس میں کوئی گناہ یا قطع رحمی کی بات نہیں ہوتی تو اللہ تعالیٰ اس دعا کے بدلے کوئی ایک چیز عطا فرما دیتا ہے : یا تو جلد ہی اس کی دعا قبول ہو جاتی ہے ، یا اس دعا کو اس کے لیے آخرت کاذخیرہ بنا دیتا ہے، یا اس سے اسی دعا کے برابر کوئی مصیبت ٹال دیتا ہے۔ یہ سن کر صحابہؓ نے عرض کیا کہ پھر تو ہم خوب |