﴿وَاِذَا سَاَلَکَ عِبَادِیْ عَنِّیْ فَاِنِّیْ قَرِیْبٌ اُجِیْبُ دَعْوَۃَ الدَّاعِ اِذَا دَعَانِ فَلْیَسْتَجِیْبُوْا لِیْ وَ لْیُؤْمِنُوْا بِیْ لَعَلَّہُمْ یَرْشُدُوْنَo﴾ (البقرہ: ۱۸۶) ’’جب میرے بندے میرے بارے میں آپ سے سوال کریں تو آپ کہہ دیں کہ میں بہت ہی قریب ہوں ، ہر پکارنے والے کی پکار کا جب کبھی وہ مجھے پکارے جواب دیتا ہوں ، اس لیے لوگوں کو بھی چاہیے کہ وہ میری دعوت پر لبیک کہیں اور مجھ پر ایمان رکھیں ، تاکہ بھلائی سے سرفراز ہوں ۔‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ دعا ہی عبادت ہے ، تمہارا رب فرماتا ہے: ﴿اُدْعُوْنِیْ اَسْتَجِبْ لَکُمْ﴾’’مجھ سے دعا کرو میں تمہاری دعاؤں کو قبول کروں گا۔‘‘[1] |