آسان ہے۔ تاکہ تم اپنے ہاتھ سے نکل جانے والی کسی چیز پر رنجیدہ نہ ہوجایا کرو اور نہ عطا کردہ چیز پر اترا جاؤ۔ اور اترانے والے شیخی خوروں کو اللہ پسند نہیں فرماتا۔ ‘‘ ۲: ﴿ مَآ اَصَابَ مِنْ مُّصِیْـبَۃٍ اِِلَّا بِاِِذْنِ اللّٰہِ وَمَنْ یُّؤْمِنْم بِاللّٰہِ یَہْدِ قَلْبَہُ وَاللّٰہُ بِکُلِّ شَیْئٍ عَلِیْمٌ o﴾(التغابن:۱۱) ’’ کوئی مصیبت اللہ کی اجازت کے بغیر نہیں پہنچ سکتی۔ اور جو اللہ پر ایمان لائے، اللہ اس کے دل کو ہدایت دیتا ہے اور اللہ ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے۔ ‘‘ ۳: جس آدمی کو کوئی مصیبت پہنچے اور وہ یہ دعا پڑھ لے: (( إِنَّا لِلّٰہِ وَإِنَّا إِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ، اَللّٰھُمَّ أَجِرْنِیْ فِيْ مُصِیْبَتِيْ وَأَخْلِفْ لِيْ خَیْرًا مِنْھَا)) ’’ ہم سب اللہ ہی کے لیے ہیں اور ہم سب اسی کی طرف |