پکارتے ہیں اور اس کی خوشنودی کے طلب گار ہیں۔‘‘* اللہ ربّ ا لعز ّت کا فرمان ہے: ﴿ فَأَوْحَىٰ إِلَيْهِمْ أَن سَبِّحُوا بُكْرَةً وَعَشِيًّا﴾ [مریم: ۱۱]’’اور اس نے ان کی طرف وحی کی کہ صبح و شام تسبیح بیان کرو۔‘‘* اللہ عزّوجلّ کا ارشادِ گرامی ہے: ﴿ وَمِنَ اللَّيْلِ فَسَبِّحْهُ وَإِدْبَارَ النُّجُومِ﴾ [الطور: ۴۹]’’رات کے وقت اور ستاروں کے غائب ہونے (دن) کے وقت اس کی تسبیح بیان کریں۔‘‘* ربّ ِ ذوالجلال کا فرمان ہے:﴿ فَسُبْحَانَ اللّٰهِ حِينَ تُمْسُونَ وَحِينَ تُصْبِحُونَ﴾[الروم: ۱۷] ’’شام کرتے اور صبح کرتے وقت اللہ کی پاکی بیان کریں۔‘‘* ارشادِ باری تعالیٰ ہے:﴿ وَأَقِمِ الصَّلَاةَ طَرَفَيِ النَّهَارِ وَزُلَفًا مِّنَ اللَّيْلِ ۚ إِنَّ الْحَسَنَاتِ يُذْهِبْنَ السَّيِّئَاتِ ۚ﴾ [ھود: ۱۱۴]