2۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِ گرامی ہے:’’مفرّدین سبقت لے گئے۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے پوچھا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! مفرّدین کون ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:﴿ وَالذَّاكِرِينَ اللّٰهَ كَثِيرًا وَالذَّاكِرَاتِ ﴾[الأحزاب: ۳۵] [1]’’اللہ کا ذکر بہ کثرت کرنے والے مرد اور عورتیں۔ ‘‘3۔ حضرت عبداللہ بن بُسر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! شرائع ایمان (احکامِ الٰہی) کی کثرت ہے، مجھے کوئی ایسی چیز بتائیں جس سے میں مسلسل چمٹا ہی رہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’اپنی زبان ہر وقت ذکرِ الٰہی میں مشغول رکھو۔‘‘ [2]زندہ اور مُردہ؟4۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہے:’’اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنے والے اور ذکر نہ کرنے والے کی