﴿رِجَالٌ لَّا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةٌ وَلَا بَيْعٌ عَن ذِكْرِ اللّٰهِ وَإِقَامِ الصَّلَاةِ وَإِيتَاءِ الزَّكَاةِ ۙ﴾ [النور: ۳۷]’’(ایسے لوگ قیامت سے ڈرنے والے ہیں) جنھیں تجارت اور خرید و فروخت ذکرِ الٰہی، نماز قائم کرنے اور زکات ادا کرنے سے غافل نہیں کرتے۔‘‘* اللہ عزوجل کا فرمان ہے:﴿وَاذْكُر رَّبَّكَ فِي نَفْسِكَ تَضَرُّعًا وَخِيفَةً وَدُونَ الْجَهْرِ مِنَ الْقَوْلِ بِالْغُدُوِّ وَالْآصَالِ وَلَا تَكُن مِّنَ الْغَافِلِينَ﴾ [الأعراف: ۲۰۵]’’اور صبح و شام اپنے دِل میں عاجزی اور خوف کے ساتھ بغیر آواز کیے اپنے رب کا ذکر کریں اور غافلوں میں سے نہ ہوں۔‘‘