* اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:﴿إِلَيْهِ يَصْعَدُ الْكَلِمُ الطَّيِّبُ وَالْعَمَلُ الصَّالِحُ يَرْفَعُهُ ۚ ﴾[الفاطر: ۱۰] ’’اس کی طرف پاکیزہ کلمات چڑھتے ہیں اور نیک عمل انھیں بلند کرتا ہے۔‘‘* اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے:﴿فَاذْكُرُونِي أَذْكُرْكُمْ وَاشْكُرُوا لِي﴾[البقرۃ: ۱۵۲]’’تم میرا ذکر کرو میں تمھیں یاد کروں گا اور میرا شکر ادا کرو۔‘‘* ارشادِ ا لٰہی ہے:﴿اذْكُرُوا اللّٰهَ ذِكْرًا كَثِيرًا﴾ [الأحزاب: ۴۱]’’اللہ کا بہت زیادہ ذکر کرو۔‘‘* فرمانِ الٰہی ہے:﴿ وَالذَّاكِرِينَ اللّٰهَ كَثِيرًا وَالذَّاكِرَاتِ ﴾[الأحزاب: ۳۵]’’اور اللہ کا بہت زیادہ ذکر کرنے والے مرد اور عورتیں (ان کے لیے مغفرت اور اجرِ عظیم ہے)۔‘‘