اتار دے اور میرے لیے اسے ذخیرۂ آخرت بنا دے اور مجھ سے اسے اُسی طرح قبول فرما جیسے تو نے اپنے بندے حضرت داود علیہ السلام سے قبول کیا۔‘‘ [1]103 -سجدۂ تلاوت کے سلسلہ میں ایک دوسری دعا بھی بہت معروف ہے، جس میں ہے:(( سَجَدَ وَجْھِیَ لِلَّذِیْ خَلَقَہٗ وَصَوَّرَہٗ وَشَقَّ سَمْعَہٗ وَبَصَرَہٗ بِحَوْلِہٖ وَقُوَّتِہٖ )) [2]’’میری پیشانی نے اس ذات کو سجدہ کیا، جس نے اس کی تخلیق کی اور صورت بنائی اور اپنی قدرت سے قوتِ بصارت و شنوائی (سننے کی طاقت) عطا فرمائی۔‘‘لیکن اس حدیث میں اس دُعا کو سجدۂ تلاوت میں پڑھنے کا ذکر نہیں ہے، بلکہ یہ عام نماز کے سجدہ کی دعا ہے۔ چنانچہ