سارے جسم پر پھیرتے تھے۔ یہ بھی ایک دم ہے۔ اگرچہ حالتِ صحت میں پیشگی دم ہے۔ جبکہ ایک حدیث میں ہے:’’حالتِ مرض میں بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان (معوّذات) سے اپنے جسم پر دم فرمایا کرتے تھے۔‘‘ [1]12۔ مریض کی دُعا اپنے لیے:ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے کہ ’’تم میں سے کوئی شخص کسی تکلیف کی وجہ سے موت کی تمنا نہ کرے، بلکہ وہ یوں دُعا کرے:(( اَللّٰھُمَّ اَحْیِنِیْ مَا کَانَتِ الْحَیَاۃُ خَیْرًا لِّیْ وَتَوَفَّنِيْ إِذَا کَانَتِ الْوَفَاۃُ خَیْرًا لِّيْ )) [2]’’اے اللہ! جب تک میرے لیے زندگی بہتر ہے، تب تک