یہی دعا ذکر کی گئی ہے۔ [1]140۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک آدمی آیا اور کہنے لگا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں سفر پر جا رہا ہوں، مجھے توشۂ سفر عنایت فرمائیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:(( زَوَّدَکَ اللّٰہُ التَّقْوٰی ))’’اللہ تعالیٰ تقوے کو تیرا توشہ بنا دے۔‘‘اس نے کہا: مزید کچھ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:(( وَغَفَرَ ذَنْبَکَ )) ’’اور تیرے گناہوں کی مغفرت فرمائے۔‘‘اس نے کہا: کچھ اور، تو فرمایا:(( وَیَسَّرَلَکَ الْخَیْرَ حَیْثُمَا کُنْتَ )) [2]’’تو جہاں بھی ہو اللہ حصولِ خیر کو تیرے لیے آسان کر دے۔‘‘141۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے آکر کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں سفر پر جا رہا ہوں۔ مجھے وصیت فرمائیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: