Maktaba Wahhabi

صحابہ کرام اور عقیدہ اہل سنت والجماعت

مؤلف: ابراہیم بن عامر الرحیلی

ناشر: جامعہ احیاء العلوم للبنات السلام مظفر آباد آزاد کشمیر

مترجم: شفیق الرحمن شاہ الدراوی

’’ اگر میں اپنے رب کے علاوہ کسی اور کواپنا خلیل بنانے والا تو ابو بکر کواپنا خلیل بناتا ۔مگر اسلام کی محبت اوراس کابھائی چارہ ہے ۔ مسجد میں کوئی دروازہ بھی بندکیے بغیر نہ چھوڑا جائے سوائے ابو بکر کے دروازہ کے ۔‘‘[1] رہا اہل سنت والجماعت کا حضرت ابو بکر اور پھر حضرت عمر اور پھر حضرت عثمان رضی اللہ عنہم کو فضیلت دینا ۔[اس کے متعلق] امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں : نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد امت کے سب سے بہترین انسان جناب حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ ہیں ۔ پھر حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ ؛اور پھر حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ ہیں ۔ ہم ان تینوں کو ایسے ہی مقدم سمجھتے ہیں ؛ جیسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ سمجھا کرتے تھے ؛ اوران میں کوئی اختلاف نہیں تھا۔ اورہم بھی حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کی حدیث کواپنا مذہب بناتے ہیں ، [جس میں ہے] :’’ہم [ایسے] شمار کیا کرتے تھے ،اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم زندہ تھے،اور صحابہ بھی کثرت سے موجود تھے: [ہم کہتے تھے:پہلا مقام ] ابو بکر کا ہے ،پھر عمر اور پھر عثمان رضی اللہ عنہم اور پھر ہم خاموش ہو جاتے ۔‘‘[2] ابن عمر رضی اللہ عنہما کی روایت کوامام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے نقل کیا ہے ،مسند کے محققین کا کہنا ہے : امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کی شرائط کے مطابق یہ حدیث صحیح ہے۔ امام علی المدینی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں :
x
صفحہعنوان
10فرمانِ علی رضی اللہ عنہ
11حدیث ِ مترجم :
15مقدمہ
23پہلی بحث: اہل سنت والجماعت کی تمام صحابہ رضی اللہ عنہم سے محبت
23وجوب ِمحبت ِصحابہ پرنصوص کی دلالت
26صحابہ کرام سے محبت اور دوستی کی تر غیب پر سلف صالحین کے اقوال
28اہل سنت کے ہاں محبت ِ صحابہ کا صحیح ضابطہ
30٭ صحابہ سے محبت کے لوازم
33دوسری بحث نصوص کی روشنی میں صحا بہ کے مراتب اور فضا ئل کا اثبات۔
46تیسری مبحث : صحابہ کرام کی چپقلشوں سے خاموشی اختیار کرنے کا واجب ہونا :
54فصل دوم: شیعہ کا معنی لغت اور اصطلاح میں :
55شیعہ فرقے :
55اول : غالیوں کا عقیدہ :
56دوم : سبائیوں کا عقیدہ
58سوم : خطابیوں کا عقیدہ :
59چہارم : جناحیوں کا عقیدہ :
59پنجم : منصوریوں کا عقیدہ :
60ششم : باطنیوں کا عقیدہ :
62ان فرقوں کا تکفیر ِ صحابہ پر اتفاق :
63دوم: رافضیوں کا عقیدہ
63ان کا نام رافضی رکھنے کی وجہ
64رافضی فرقے اور ان کی تعداد :
64اکثر صحابہ کی تکفیر پر رافضی اتفاق :
66تکفیر صحابہ پر شیعہ کے آئمہ کا اجماع :
68صحابہ کے سب سے بری مخلوق ہونے پر رافضیوں کا اتفاق :
68صحابہ پر لعنت کرکے قربت الٰہی حاصل کرنے پر رافضی اقوال :
70سوم : زیدیہ کا عقیدہ :
70زیدیہ نام رکھنے کی وجہ
70زیدیوں میں فرقہ بندی اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کی افضلیت پر اتفاق ؛
71زیدیہ کے مشہور فرقے:
71جارودیہ :
71سلیمانیہ کا عقیدہ :
72بتریہ کا عقیدہ
72متأخرزیدیوں کا پہلے عقیدہ سے میلان اور صحابہ پر طعنہ زنی :
73مبحث دوم: ناصبیوں کا صحابہ کے بارے میں عقیدہ :
73ناصبیوں کی تعریف :
74علماء کے نزدیک نواصب کے معانی:
76صحابہ کے بارے میں خوارج کا اعتقاد :
76صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے بارے میں ان کا عقیدہ:
78دوم : اہل ِ بیت ِ نبی کے بارے میں نواصب کا اعتقاد :
81دوسری بحث :
81نصب کا جامع معنی :
81نصب کا خوارج ونواصب کو شامل ہونا:
81رافضیت اور ناصبیت ایک سکہ دو رخ :
82غلو اور اہل بیت کو ایذا ۔
84جھوٹ سے اہل بیت کو ایذا
84سامان رسوائی ؛اہل بیت کو ایذا
85حضرت علی رضی اللہ عنہ کو رسوا کرنا :
86حضرت علی رضی اللہ عنہ کے بیٹوں کو رسوا کرنا :
86حضرت زید بن علی رحمۃ اللہ علیہ کو رسوا کرنا :
88خاتمہ
Flag Counter