کسی مومن کو یا کہ مومنہ کو یہ نہیں زیباکہ کوئی حکم دے جب اس کو مولا یا رسول اس کاتو رکھے وہ مجالِ اختیار اس میں کوئی خود بھیاور ایسا شخص ، کر گزرے گا جو تقصیرِ بے حکمیجنابِ کبریا میں بھی، حضورِ مصطفیٰ میں بھیتو بے شک پڑ گیا وہ صاف گمراہی میں بالکل ہی[1] یعنی انتہائی نرم خوئی کی صفت کے ساتھ تمام انسانیت کی طرف مبعوث کیا گیا جیسا کہ بیان ہوا:کیا ہے آپ کو مبعوث ہم نے سارے لوگوں پربشارت اور نذارت کا عروجِ مرتبت دے کراورآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے غفلت میں پڑی ہوئی دنیا کو چونکا کر حق و باطل کا فرق واضح کردیا، یوں عالمِ انسانیت کو تباہی سے بچا لیا، لہٰذا آپ کو رحمۃ للعالمین قرار دیا گیا۔کیا ہے ہم نے مبعوث آپ کو رحمت بنا کر ہیبلاشک سب جہانوں کے لیے روزِ قیامت تک اور اب وہ مقام آتا ہے جسے ذروۃ السنام یعنی کوہان کی چوٹی، معراج اور بالائے بام ( Climax) کہا جاتا ہے اور یہ وہ مقام ہے جو مخلوقات میں سے آپ ہی کا خاصہ