سورج ہیں ’’حدیثیں‘‘ ان کیزاہدؔ فخری نے کیا خوب کہا ہے:ہر سِیَہ رات میں سورج ہیں حدیثیں ان کیوہ نہ آتے تو زمانے میں اندھیرا ہوتاقَالَ اللّٰہُ کے بعد آئیے غائر مطالعہ کریں کہ قَالَ الرَّسُولُ میں کس قسم کے اور کیا کیا اقوال منعوت ہیں۔’أَنَا سَیِّدُ وُلْدِ آدَمَ‘’’میں اولاد آدم کا سردار ہوں۔‘‘[1]’أَنَا أَکْثَرُ الْا َٔنْبِیَائِ تَبَعًا‘’’میری امت تمام انبیاء سے کثیر ہوگی۔‘‘[2]’أَنَاأَوَّلُ مَنْ یَّقْرَعُ بَابَ الْجَنَّۃِ… فَأَسْتَفْتِحُ، فَیَقُولُ الْخَازِنُ… بِکَ أُمِرْتُ لَا أَفْتَحُ لِأَحَدٍ قَبْلَکَ‘’’سب سے پہلے میں جنت کا دروازہ کھلواؤں گا[3] اور دربانِ جنت کہے گا کہ مجھے یہی حکم ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے کسی کے لیے دروازہ نہ کھولوں۔‘‘[4]