وزیر الحسن عابدی (وفات: 1979ء )ظلمتِ نفسِ بشر خواجۂ ایّام بنی کہیں اصنام میں اُبھری کہیں اوہام بنیکہیں ہامانِ تصوّر کہیں نمرودِ نظر کہیں فرعونِ تسلط کہیں شدّادِ ہنرسومناتوں کی نمائش گہِ اصنام کہیں روم و یوناں کا صنم خانۂ اوہام کہیںاپنی صنعت کے پجاری تھے حکیمانہ وجود ہو فلاطونِ تخیّل کہ ارسطوئے شہودکہیں نیرو کی وہ سفاّکیٔ تفریح طلب خوں اُگلتے ہوئے نظّاروں سے تسکینِ غضب کہیں ابلیس کے ساغر سے چھلکتا ہوا عیش کہیں دوزخ کے دہانے سے بھڑکتا ہوا طیش