مجید امجد (وفات: 1974ء)شہر مکہ بتوں کی بستی تھی چار سو تیرگی برستی تھیلو وہ اک نور کی کرن پھوٹی بزمِ آفاق جگمگا اُٹّھیدیکھنا اک یتیمِ بے ساماں اجنبی، کم سخن، تہی داماںجس نے یوں سال و سِن گزارے ہیں بھوک میں اپنے دن گزارے ہیںپیرہن تن پہ تار تار اُس کا کوئی محرم نہ دوست دار اس کاتپتی ریتوں پہ محوِ خواب کہیں تیز کانٹوں سے زخم یاب کہیںچلتی تیغوں کے درمیان کبھی کنکروں سے لہولہان کبھیذرّہ ذرّہ عدوئے جاں اُس کا تشنۂ خوں ہے اک جہاں اس کاہاں مگر لب جب اس کے ملتے ہیں دل کے مرجھائے پھول کھلتے ہیںجب وہ پیغامِ حق سناتا ہے وجد میں دو جہاں کو لاتا ہےجب وہ اونچی صدا سے کہتا ہے ہادیانہ ادا سے کہتا ہےگمرہو! تم یہ کیا سمجھتے ہو پتھروں کو خدا سمجھتے ہودل دہلتے ہیں قہرمانوں کے دیے بجھتے ہیں کفرخانوں کےبات یہ کیا زبان سے نکلی لاکھ تلوار میان سے نکلیظالموں کی اذیتیں اک سمتاور خدا کی مشیّتیں اک سمت