عبد الرزاق اویسیمیں اک نعت کے بول تم کو سناؤںہے ممدوحِ رب جو میں گُن اس کے گاؤںکرے جس کی سیرت کی تعریف خالقمیں اس کی اداؤں پہ قربان جاؤںمیں ہوں اُمّتی خاتم المرسلیں کاہوں خوش بخت کتنا! نہ پھولا سماؤںہے مدحِ نبی رات دن کا وظیفہاسی سے ہی پیاس اپنے دل کی بجھاؤںرہی چومتی آپ کا نقشِ پا جومیں اس راہ میں اپنی آنکھیں بچھاؤںہو ظاہر مصفّا تو باطن مجلاجو اُس خاکِ پا کا میں سُرمہ بناؤںہوں مقصودِ بعثت سے میں لاتعلقگو ہر سال میلادِ نبوی مناؤںمیں کہتا ہوں نعتیں تو بھرتا ہوں جیبیںمگر ڈھونگ عشقِ نبی کا رچاؤں