حضرت نوح علیہ السلام آدم علیہ السلام کے بعد نوح علیہ السلام کاتذکرہ بھی اسی استحسان سے ہوتا ہے۔؎ خدا نے واقعی آدم کو اور خود نوحِ ذی شاں کوبنایا برگزیدہ جملہ موجوداتِ عالم پر[1]حضرت نوح علیہ السلام اولوالعزم پیغمبروں میں سے تھے، چنانچہ قرآن مجید نے صراحت کی ہے کہ حضرت نوح علیہ السلام نے ساڑھے نو سو سال دعوت و تبلیغ کا فریضہ انجام دیا۔ قرآن پاک میں حضرت نوح علیہ السلام کی دعوت و تبلیغ کا نہایت صراحت سے ذکر ہے:رسالت کی فضیلت دے کے بھیجا نوح کو ہم نےخود ان کی قوم کی جانب تو ان سے وہ یہ کہتے تھےکہ اے لوگو! کرو تم بندگی اس اپنے مولا کیکہ جس کے ماسوا معبود تم سب کا نہیں کوئیاس کے جواب میں قوم نے کہا:کہا ’’اے نوح! کافی کر چکے تکرار تم ہم سےبہت کچھ طول کھینچا ہم سے اس تکرار میں تم نے