پروفیسر عنایت علی خاںکسی غمگسار کی محنتوں کا یہ خوب میں نے صلہ دیاکہ جو میرے غم میں گُھلا گیا اُسے میں نے دل سے بھلا دیاترے حُسنِ خلق کی اک رمق مری زندگی میں نہ مل سکیمیں اسی پہ خوش ہوں کہ شہر کے دروبام کو تو سجا دیاترا نقشِ پا تھا جو رہنما تو غبارِ راہ تھی کہکشاںاسے کھو دیا تو زمانے بھر نے ہمیں نظر سے گرا دیامیں ترے مزار کی جالیوں ہی کی مدحتوں میں مگن رہاترے دشمنوں نے ترے چمن میں خزاں کا جال بچھا دیاترے ثور و بدر کے باب کے مَیں ورق الٹ کے گزر گیامجھے صرف تیری حکایتوں کی روایتوں نے مزا دیایہ مری ارادتِ بے بصر، یہ مری عقیدتِ بے ثمرمجھے میرے دعویٔ عشق نے نہ صنم دیا نہ خدا دیامرے رہنما ترا شکریہ کروں کس زباں سے بھلا ادامری زندگی کی اندھیری شب میں چراغِ فکر جلا دیاکبھی اے عنایتِؔ کم نظر ترے دل میں یہ بھی کسک ہوئیجو تبسّمِ رُخِ زیست تھا اُسے تیرے غم نے رُلا دیا