مجذوب سہارن پوری (وفات: 1944ء)کہاں ہند میں وہ بہارِ مدینہ بس اب میں ہوں اور یاد گارِ مدینہمرا دل ہے اک اختصارِ مدینہ کہ اس میں بسا ہے دیارِ مدینہزہے عزت و افتخارِ مدینہ شہِ دو جہاں تاجدارِ مدینہوہ ہر سو کھجوروں کی دل کش قطاریں وہ کہسار، وہ سبزہ زارِ مدینہوہ مسجد وہ روضہ وہ جنت کا ٹکڑا خوشا منظرِ پُربہارِ مدینہکہاں جی لگے میرا باغِ جہاں میں ہے آنکھوں میں میری بہارِ مدینہکہیں جاؤں طیبہ ہی پیشِ نظر ہے مجھے کل جہاں ہے جوارِ مدینہادھر دیکھ ادھر اے مری چشمِ حسرت میں دل میں لیے ہوں بہارِ مدینہوہاں سے میں حُبِّ نبی دل میں لایا یہی تحفہ ہے یادگارِ مدینہمیسر ہو پھر اس کی یارب زیارتکہ مجذوبؔ ہے اشکبارِ مدینہ