حضرت الیاس علیہ السلام قرآن مجید میں حضرت الیاس علیہ السلام کاذکر دو جگہ آیا ہے ۔ سورئہ انعام اورسورئہ صافات میں۔ سورئہ انعام میں تو ان کا نام صرف انبیاء علیہم السلام کی طویل فہرست میں مذکورہے لیکن سورئہ صافات میں تعریفی کلمات کے ساتھ ان کی بعثت اور دعوتِ توحید کاذکر کچھ یوں ہے:حقیقت ہے کہ تھے الیاس بھی پیغمبروں میں سےانھوں نے جبکہ اپنی قوم کو ٹوکا یہ فرما کےارے کیا تم اِلٰہ کا بھی نہیں رکھتے ہو خوف آخربنانے والا ہے جو سب سے بہتر ساری چیزوں کاارے کیا تم پرستش ’’بَعل‘‘ کی کرتے ہو اے لوگو!اور اس صورت گرِ ہستی سے یکسر بے تعلق ہوخدا ہی پرورش فرمانے والا تم سبھوں کا ہےوہی پروردگار از بس تمھارے مورثوں کا ہےمگر کرنے لگے درّانہ تکذیبِ پیمبر وہلہٰذا کر لیے جائیں گے ماخوذ اس خطا پر وہبجز اللہ کے اخلاص رکھنے والے بندوں کے